میں مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، وہ محب وطن ہیں: شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ مشرف کو غدار نہیں سمجھتے ہیں، وہ محب وطن ہیں۔ شیخ رشید نے لاہور کے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال تک ملک کی خدمت کرنے والے آرمی چیف کا مقابلہ کرپٹ مافیا سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ثابت تو کرے کہ مشرف نے ایک پیسے کی بھی کرپشن کی ہے۔ میں نے فیصلے کے 66ویں پیرے کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہاز شریف کے حوالے سے کہا کہ شہبازشریف صاحب نیا کوٹ اور نیا ہیٹ پہنے لندن میں گھوم رہے ہیں، شہباز شریف بڑے بھائی کو پہلے سعودی عرب اور اب لندن لے کرگئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفاد کے لیے نہیں ملک اور قوم کے لیے یو ٹرن لیتے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔عمران خان کو نواز شریف کے باہر جانےکا افسوس ہے اور رہے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو سمیت تمام سیاستدان فوج کی نرسری کی پیداوار ہیں۔ ایک دن صحافیوں کو بھی جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے اندر لے کر جاؤں گا۔


