کابینہ میں کچھ لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو اس کا علم ہے: عامر لیاقت حسین


پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بعض لوگوں پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔ کابینہ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وزیر اعظم کو ان کا پتا ہے۔ عمران خان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جب تک ارد گرد کے لوگ ٹھیک نہ ہوں۔ اچھے وزیر اور مشیر ہوں تو کام بہت اچھا چل سکتا ہے۔

انہوں نے غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر لوگوں کو مشیر اور وزیر بنا دیا گیا ہے، اگر پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کو یہ عہدے دیے جاتے تو بہتری آتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments