ایف آئی اے نے پرویز رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں پرویز رشد کو 30 دسمبر بروز پیر صبح 11 بجے ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔ نوٹس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر سے کہا گیا ہے کہ آپ مقدمے کے حقائق اور حالات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ایف آئی اے نے نوٹس میں یہ بھی کہاہے کہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہونے کی صورت میں آپ کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔

اس سے قبل ایف آئی اے ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا اللہ تارڑ اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی طلبی کے نوٹسز جاری کر چکی ہے۔ ایف آئی اے نے عطا اللہ تارڑ کو سائبر کرائم مقدمے میں تحقیقات کے لیے 27 دسمبر بروز جمعہ دن 11 بجے طلب کیا ہے۔ دوسری طرف جج ویڈیو اسکینڈل میں عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر بروز پیر کو شام 4 بجے ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں طلب کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments