آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: فیصلے پر نظرثانی درخواست کا ڈرافٹ تیار


آرمی چیف کی مدت ملازمت کے فیصلے پر نظرثانی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا۔ حتمی مشاورت کے بعد درخواست کسی بھی وقت دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیر قانون فروغ نسیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف مدت ملازمت کیس پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے سے متعلق مشاورت کی۔

فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی درخواست آج دائر کر دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا، پورے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کریں گے۔

Facebook Comments HS