حکومت ایک بار پھر آرمی چیف کا تماشہ بنوانے جا رہی ہے:  دفاعی تجزیہ کارشہزاد چودھری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دفاعی تجزیہ کار ائر وائس مارشل (ر) شہزاد چودھری نے کہاہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل میں نہیں جانا چاہئے تھا۔ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئے تھا۔ اب حکومت اپیل میں جا کر آرمی چیف کا اور تماشہ لگوانے جا رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا کہ اے این ایف جیسے اداروں کی کمانڈ فوج کے ہاتھ میں ہوتی ہے، اس لئے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت کے بعد جو صورتحال جاری ہے اور جس طرح ن لیگ کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے حالانکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کا مسئلہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بیانیہ اپنے اپنے حلقوں میں مقبول ہو رہا ہے تو یہ تحریک انصاف کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ جو فیصلہ کرتی ہے، اس کے متن کو دیکھنا پڑتا ہے۔

شہزادچودھری کا کہنا تھا کہ اگر پرویز مشرف کا مقدمہ 12 اکتوبر 1999 کی بنیاد پر لڑا جاتا تو بہت درست ہوتا لیکن یہ مقدمہ 2007 سے پکڑا گیا، اس لئے بہت سے چیزیں اس مقدمے کو رانا ثناءاللہ کے مقدمے جیسا بنا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کے ججز کو کورٹ کاحصہ بنانا بھی اس عمل کا ایک حصہ ہے۔

 

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *