28  کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں: نیب جی سی یونیورسٹی کے خلاف حرکت میں آ گیا


قومی احتساب بیورو نے لاہور جی سی یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ سے عبدالسلام میتھمیٹیکل سکول میں مبینہ مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ میتھمیٹیکل سکول میں 28 کروڑ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر سپیشل آڈٹ کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ فارن فیکلٹی پروگرام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے ۔

 

Facebook Comments HS