حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے دی


ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے شیخ رشید کی وڈیو جاری کرنے اور بیہودہ وڈیو بھیجنے کے الزام کے بعد عمران خان کی وڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی اوقات میں رہیں، گالیاں نکال کر مجھے غصہ نہ دلائیں، یہ نہ ہو میں خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی خان صاحب کے کہنے پر معافی والی ویڈیو لگائی ہے۔ اس لیے پی ٹی آئی والوں سے کہہ رہی ہوں کہ بار بار گالیاں نکال کر غصہ نہ دلائیں مجھے، ورنہ خان صاحب کی ویڈیو وائرل کر دوں گی۔

انہوں نے اس پیغام کے تھوڑی دیر بعد ٹویٹر سے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ حریم شاہ کے اس پیغام کو معروف صحافی سعید طلعت حسین نے بھی اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مبینہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments