عورت ہے مشین نہیں


مبارک ہو فریحہ ڈاکٹر صاحبہ نے فریحہ کوبیٹے کے ساتھ مصروف دیکھتے ہوئے مبارک باد دی۔ بہت بہت شکریہ مگر ڈاکٹر صاحبہ مجھے بہت درد محسوس ہورہا ہے فریحہ تمھاری ڈیلوری آپریشن سے ہے اسٹیچیزکا درد ہے اور کچھ نہیں اور تمھیں بہت زیادہ احتیاط کرنی ہوگی زیادہ چلنا پھرنا نہیں، جھکنا نہیں، مرچ مصالحہ والی چیزیں نہیں کھانا ورنہ تمھاری تکلیف بڑھ سکتی ہے ڈاکٹر صاحبہ نے فریحہ کو ڈھیر ساری نصیحتیں کرکے گھر روانہ کیا۔

ماشا اللہ بھئی فریحہ تمھارا بیٹا تو بہت پیارا ہوگیا ہے کتنے مہینہ کا ہوگیا؟ فریحہ ڈاکٹر صاحبہ کے کلینک پہنچی تو انھوں نے بیٹے کو دیکھ کر اس سے پوچھا۔ پانچ مہینہ کا اس نے جواب دیا۔ اب تم بتاؤ خیریت تمھیں کیا مسئلہ ہے؟ میں امید سے ہو ں چیک اپ کے لیے آئیں ہوں فریحہ نے جواب دیا۔ کیا تمھارا دماغ خراب ہے؟ پانچ مہینے ہوئے ہیں تمھارے آپریشن کو تمھیں اندازہ ہے چودہ مہینے کے اندر اندر دو آپریشنز کا مطلب کیا ہے؟ ڈاکٹر صاحبہ کا پارہ ہائی ہوگیا۔

تمھیں پتا تھا آپریشن ہوا ہے تمھارے شوہر کو بھی پتا تھا پھر کیوں؟ میرے شوہر کسی بھی قسم کی احتیاطی تدابیر لینے کو تیار نہیں میں کیا کروں؟ فریحہ نے بے بسی سے کہا۔ ظاہری سی بات ہے آپریشن تمھارا ہوا ہے اس کا نہیں اور جو شخص اپنا خیال رکھنے کو خود تیار نہیں اس کا خیال کوئی دوسرا کیوں کر کرے تم میرے پاس آتی میں تمھیں وقفہ لینے کا طریقہ سمجھاتی، دوائیں یا انجیکشن بتاتی کم از کم وہ نہیں ہوتا جو اب ہوا ہے اب بھگتو۔

ہمارے معاشرہ کا سب سے برا المیہ یہ ہے کہ یہاں کونسلنگ کا رواج نہیں یہاں نہ شادی سے پہلے کونسلنگ کروائی جاتی ہے اور نہ شادی کے بعد دیگر ممالک میں شادی سے پہلے کونسلنگ لینا ان کے شادی کے قوانین میں شامل ہے مگر یہاں ایسا کچھ نہیں جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں جنھیں روکا جاسکتا ہے میری تو ایک ہی درخواست ہے کہ کونسلنگ کا سیٹ اپ ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ بھی لڑکیوں کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کریں کہ اگر ان کے گھر آپریشن سے پیدائش ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے انھیں اپنازیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے جس کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ خود کو بیرونی طور پر تو فٹ فاٹ دیکھ سکتی ہیں اندرونی طور پر کمزوری برقرار ہے جو چند سالوں بعد ہوسکتا ہے آپ کو احساس دلائے کہ جب خیال رکھنے کی ضرورت تھی جب نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments