دو روز پہلے میری شیخ رشید کے ساتھ بات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ اپنے معاملات ٹھیک کرو: حریم شاہ


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز لیک کے بعد دو  روز قبل ان کی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ بات ہوئی ہے۔ ان سے کہا ہے کہ اپنے معاملات ٹھیک کرو۔

ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں میرا نام لے کر لوگ دھماکے کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے میری ایک دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا تھا، اس کے ساتھ معاملات خراب ہونے پر میری دوست نے شیخ رشید کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ اپ لوڈ کر دی۔ میری وہ دوست لاہور میں موجود ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی 2 دن پہلے شیخ رشید سے بات ہوئی ہے۔’ان کی میرے ساتھ ٹھیک سے بات ہوئی ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ معاملات ٹھیک کریں۔ وہ میرے ساتھ ناراض نہیں تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے فیک اکاﺅنٹ ہیں جن سے مختلف مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ عمران خان میرے لیڈر ہیں، میں نے ان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، میرا جھوٹا نام استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو بات سچی ہوگی اس کی تصدیق کردوں گی۔ شیخ رشید والی بات سچ تھی، اس کی تصدیق کردی ہے۔ میرا فیس بک اور ٹوئٹر پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے، میرا صرف اور صرف ٹک ٹاک پر آفیشل اکاﺅنٹ ہے۔

Facebook Comments HS