آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مسودہ قانون تیار
حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیا ہے جو کہ آج وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ کا اجلاس دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ میں ترامیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے لائی جا رہی ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہو گا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).