ایم کیو ایم کب تک حکومت کے ساتھ رہے گی؟ سلیم صافی کا انکشاف


تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے قوم کے وسیع ترمفاد میں تحریک انصاف کاساتھ دے رہے ہیں اورجب تک قوم کا وسیع ترمفاد ہوگا، ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہی رہے گی۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ ایم کیوایم کو عمران خان اور تحریک انصاف سے اتنی ہی محبت ہے جتنی پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے قوم کے وسیع ترمفاد میں تحریک انصاف کاساتھ دے رہے ہیں اورجب تک قوم کا وسیع ترمفاد ہوگا، ایم کیو ایم تحریک انصاف کے ساتھ ہی رہے گی۔

سلیم صافی نے معنی خیز انداز میں کہا کہ ایم کیو ایم کسی محبت یا نظریہ کی بنیاد پر تحریک انصاف کی ساتھ نہیں ملی بلکہ یہ سب کچھ قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا اور آگے بھی جوکچھ ہوگا، وہ قوم کے وسیع تر مفاد میں ہی ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments