پاکستانی سفیر شراب کی محفلوں کا اہتمام کرتے ہیں اور شراب پیتے بھی ہیں: سابق پاکستانی سفیرعبدالباسط


سابق سفیرعبد الباسط کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتکار شراب کی محفلوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ پاکستانی سفیر جہاں بھی تعینات ہوں، شراب کی محفلوں کا اہتمام کرتے ہیں اور شراب پیتے بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں بھارت میں تعینات سابق سفیرعبد الباسط کا کہنا ہے کہ کہنے کو تو یہ نجی محفلیں ہوتی ہیں لیکن ان کا خرچہ سرکار ادا کرتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے سینئرز کی جانب سے ہدایت کی جاتی ہے کہ نجی محفلوں میں شراب کو لازمی شامل کیا جائے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ جب وہ یمن میں موجود تھے تو انھوں نے خود بھی محفل میں شراب پیش کی تھی جس کے بعد انھوں نے اس عمل سے توبہ کر لی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ کوئی ڈپلومیٹ شراب کے بغیر نہیں رہ سکتا حالانکہ یہ تاثر بلکل غلط ہے کیونکہ میں نے شراب کو کبھی ہاتھ بھی نہیں لگایا۔ انھوں نے اپنی ایک روداد سناتے ہوئے بتایا کہ جب وہ بھارت میں تعینات تھے تو انھوں نے مہمانوں کو شراب پیش کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے اس پر جواب دیا کہ شراب اسلام میں حرام ہے اور ہم مسلمان ہیں اور پاکستان میں اس پر پابندی بھی عائد ہے۔ لندن کے کونسل خانے میں تو دفتر ہی میں شراب پیش کر دی جاتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کی وہ سفارتکاروں کو یہ حکم دیں کہ وہ ناصرف دفتر میں بلکہ نجی محفلوں میں شراب کو شامل نہ کریں کیونکہ عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور ان کو اس دعوے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ قدم ضرور اٹھانا ہو گا۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب، قطر، ایران اور دیگر کچھ مسلم ممالک ایسے ہیں جن کے سفارت کار شراب پیش نہیں کرتے اور نہ ہی استعمال کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments