محمد بن سلیمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کے ارکان پاکستان میں نہیں، اپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری مانگتے ہیں: نبیل گبول


پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب جاتے ہیں تو سعودی ولی عہد کہتے ہیں کہ آپ جن لوگوں کو لے کر آئے ہیں، وہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری نہیں مانگتے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہماری کمپنی میں سرمایہ کاری کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان لوگوں کے نام نہیں لینا چاہتا ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ 2020 پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے لئے سخت سال ہوگا۔ حکومت نے بیروز گاری عام کردی ہے ، ساڑھے آٹھ لاکھ افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا ہے۔

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف توسیع کا بل نہ پاس ہوا تو حکومت اپوزیشن کو بدنام کرے گی کہ اپوزیشن کی وجہ سے یہ بل پاس نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments