عمران خان وزیر اعظم بن گئے لیکن عوام کا گزاراہ نہیں ہو رہا: روف کلاسرا
تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے عوام سے کہا کرتے تھے کہ میں تو گزارہ کرلوں گا لیکن اگر مجھ کو وزیر اعظم نہ بنایا تو آپ کا گزارہ نہیں ہوگا ، اس وقت عوام کا گزارہ نہیں ہورہا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے عوام سے کہا کرتے تھے کہ میں تو گزارہ کرلوں گا لیکن اگر مجھ کو وزیر اعظم نہ بنایا تو آپ کا گزارہ نہیں ہوگا ۔
رﺅف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام کا گزارہ نہیں ہورہا جب عمران خان نے حلف اٹھایا تھا تو لگتا تھا کہ عمران خان ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جیسی وہ باتیں کیا کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی سروے میں کسی ایک بندے نے بھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
Facebook Comments HS


