شہباز شریف نے نواز شریف کو مفاہمتی سیاست کے لئے قائل کر لیا ہے: عارف نظامی


سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام معاملات پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔ شہباز شریف نے نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کر لیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک مرحلے میں شہبازشریف لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اب رانا ثنا اللہ فرما رہے ہیں کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لگتا ہے رانا صاحب اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔ اصولی طور پر ان کی پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہی نہیں ہوا۔ مریم نواز نے تو ویسے ہی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ ن لیگ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنے کیلئے تیار بیٹھی ہوئی تھی۔

میرا بیانیہ یہ ہے کہ شہبازشریف توشروع سے ہی پرواسٹیبلشمنٹ بیانیے پر ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مک مکا کے پیچھے کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے اینٹی اسٹیبلمشنٹ اور ن لیگ ہمیشہ پرواسٹیبلشمنٹ جماعت رہی ہے، نوازشریف کا جی ٹی روڈ کا مئوقف ہٹ کے تھا، اب شہبازشریف نے دوبارہ نوازشریف کو مفاہمتی سیاست کیلئے قائل کر لیا ہے۔

نوازشریف بھی سمجھتے ہیں کہ یہی بیانیہ ہے۔ نوازشریف نے بھی مدرآف آل یوٹرن لیا ہے۔ اب دیکھیں نوازشریف کی لندن میں فوری طبیعت خرا ب ہونا شروع ہوجاتی ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے خود انہیں بھیج کر بعد میں مگرمچھ کے آنسو بہائے۔ نوازشریف علاج کے لئے جاتے ہیں، میڈیا سے بات کیوں نہیں کرتے؟ پیپلزپارٹی اگر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست کرے تو اس کا نقصان ہو گا، لیکن ن لیگ کو نقصان نہیں ہوتا، کیونکہ ان کا یہی طریقہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معاملات کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہیں کیا۔ آرمی ایکٹ کا معاملہ ان کا اپنا خراب کردہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments