خواجہ آصف نواز شریف کے خط سے لاعلم


مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نوازشریف کے خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمنٹ کی مشاورتی قانونی کمیٹی کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خط کا مجھے علم نہیں ہے۔

بل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما نےبتایا کہ طے پایا ہے کہ بل دفاعی قائمہ کمیٹی میں جائے گا، اسی لیے دفاعی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ دفاعی کمیٹی آج ہی بل منظور کر لے گی۔ قائمہ کمیٹی دفاع سے منظوری کے بعد بل کل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد کل سینیٹ میں بل پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل بھی ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments