بھولا ریکارڈ نہیں بلکہ ایک وزیر کی گود میں بیٹھی ہوں: حریم شاہ کا انکشاف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک نامعلوم شخص کی گود میں بیٹھے ہوئے تصویر کے بارے مین قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ صحافی اور کالم نگار فرخ شہباز وڑائچ نے اس تصویر کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

فرخ شہباز لکھتے ہیں کہ جب مجھے دونوں ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ انٹرویو کرنے کا موقع ملا تو اس وقت وہ لاہور کی عدالت میں پیشی بھگت کر آ رہی تھیں۔ کئی وکیل ان کا کیس لڑنے کے لئے آ چکے تھے۔

گود میں بیٹھنے والی تصویر کے حوالے سے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک اہم وزیر اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی وزارت بھی میری ویڈیوز سے ہی جائے گی“۔ وہ کہتی ہیں” وزیر کا نام آنے والے دنوں میں ظاہر کر دوں گی۔“

فرخ شہباز کا کہنا ہے کہ غور سے دیکھا جائے تو مذکورہ شخص کو پہچاننا ناممکن بھی نہیں ہے ۔ حریم نے بتایا کہ ”تصویر میں، میں ان کی گود میں بیٹھی ہوں۔ یہ میرے مشن کا حصہ ہے۔ مشن کرتے وقت بعض دفعہ کئی لوگوں سے فرینک ہونا پڑتا ہے، مذاق کرنا پڑتا ہے، گو د میں بیٹھنا پڑ جاتا ہے مگر ان سب باتوں کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔“

صحافی کے مطابق حریم شاہ کہتی ہیں ”مجھے عمران خان بہت پسند ہے، وہ میرے لیڈر ہیں، اگر وہ وزیراعظم نہ ہوتے تو یہ جتنے وزیر بنے ہیں، میں ان سب کے کرتوت عوام کے سامنے لے آتی مگر میں نہیں چاہتی کہ عمران خان کی حکومت کو میری وجہ سے نقصان پہنچے۔ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے سوا ان سب وزیروں کی ایسی حرکتیں ہیں، میں سامنے لاﺅں تو آپ پریشان ہو جائیں گے، سچی بات یہ ہے بہت سی ویڈیوز میں نے عمران خان کی وجہ سے ہولڈ کی ہوئی ہیں۔“

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *