زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملاقات نہیں ہوئی: فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوھری نے کہا ہے کہ میں کبھی حریم شاہ سے نہیں ملا۔ اگر مجھ پر الزام لگایا گیا ہے تو پھر اس کوثابت کرنا بھی اس بندے کا کام ہے جس نے الزام لگایا ہے۔ میرا کام نہیں کہ میں ان الزامات کو ثابت کرتا پھروں جو مجھ پر لگائے گئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ مجھ پر حریم شاہ کے حوالے سے جو الزامات لگائے گئے ہیں، میں ان کی تردید کرتا ہوں، میں اپنی زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملا ہی نہیں ہوں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو کہیں بھی رسائی نہیں ہے۔ تمام وزرا کے دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور کوئی بھی ان دفاترمیں جا سکتا ہے۔ میرے دفترمیں لوگ آ کر مجھ سے ملتے ہیں اور تصویریں بناتے ہیں۔ اس طرح ہی شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان کے دفاتر ہیں جہاں کوئی بھی جا کر ان سے مل سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments