حریم شاہ کے شماختی کارڈ اور پاسہورٹ کی تفصیلات خاتون وزیر نے لیک کیں: صحافی رائے ثاقب کھرل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر 22 منٹ کا ایک کپ شیئر کیا ہے جس میں وہ سینئر صحافی رائے ثاقب کے ساتھ موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹاک سٹارز ” حریم شاہ اور صندل “ خٹک پر مفصل گفتگو کی اور اس دوران کئی بڑے دعوے بھی سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی گفتگو کاآغاز کیا اور کہا کہ ”کچھ دنوں سے حریم شاہ اور صندل خٹک کی سٹوری چل رہی ہے۔ یہ تو ان کے اصلی نام نہیں ہے۔ اب تو سب کو پتا بھی چل گیا کہ وہ جعلی ناموں سے آپریٹ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے شناختی کارڈ، سنا ہے کہ ایک اہم خاتون شخصیت نے سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے۔ اس پر ٹک ٹاک لڑکیاں اس خاتون وزیر کو تڑیاں دینا شروع ہو گئیں کہ اب ہم تمہارے اوپر آ رہی ہیں۔

اس موقع پر رائے ثاقب کھرل نے اپنی بات شروع کی اور کہا کہ ”ایک خاتون وزیر نے حریم شاہ اور صندل خٹک کی ذاتی تفصیلات لیک کی ہیں۔ جب میں نے تھوڑی سی تحقیقات کیں کہ کوئی کسی کی معلومات کیوں لیک کرے گا تو پتا چلا کہ اس خاتون وزیر کی بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس ویڈیوز موجود ہیں۔

سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ”حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور خاتون وزیر کی ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم اتنا ہینڈسم ہے، اللہ کا کرم ہے ۔“ صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *