ایران: جنرل سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 35 افراد جاں بحق


ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے باعث 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین آج ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جا رہی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئےبل منظور کرلیا۔ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرعام لیں گے ۔

عراق کے بعد ایرانی شہروں اہواز، مشہد، تہران اور قم میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے کرمان پہنچایا گیا ہے۔ قاسم سلیمانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کرمان کی سڑکوں پر لاکھوں افراد موجود ہیں، ہر جانب سر ہی سر نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ روز تہران میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی امامت میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی۔ نمازِ جنازہ میں صدر حسن روحانی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کی صبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب جنرل قاسم سلیمانی سمیت 6 افراد امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments