آرمی ایکٹ میں ترمیم کے وقت شیریں مزاری ذومعنی اشارے کرتی رہیں؟ ویڈیو وائرل ہو گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کی قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے ذومعنی اشارے بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک ایوان کو آرمی ایکٹ میں ترمیم پڑھ کر سنا رہے تھے۔ اس دوران ڈاکٹر شیریں مزاری انتہائی خوشگوار موڈ میں ان کے برابر والی کرسی پر بیٹھ کر کسی دوسرے رکن کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھیں۔ اسی دوران انہوں نے ساتھی رکن کو ایک ایسا بلیغ اشارہ کیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

عدنان حمید نے ٹوئٹر پر لکھا ’ ڈیفنس منسٹر آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پڑھ رہا ہے جبکہ شیریں مزاری ہاتھ کے اشارے سے عوام کو ترمیم سمجھا رہی ہے، کیا زبردست سمجھایا ھے واہ، صرف ایک اشارے سے پوری ترمیم سمجھا دی۔‘

عمر عزیز نے لکھا ’ اسمبلی میں ووٹ کو عزت دو والوں کو شیریں مزاری کا جواب ۔۔۔ ہور چوپو۔‘

نعمان چوہدری نے کہا ’آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے دوران وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اشاروں کی زبان میں اس کی تشریح کر رہی ہیں۔‘

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *