شیخ رشید نے حریم شاہ کی جانب سے لیک کی گئی فون کال کی تصدیق کر دی


ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی کال لیکس کرنے اور شادی سے متعلق دعوؤں پر بالآخر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔شیخ رشید نے حریم سے فون پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟ کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے نکاح سے متعلق حریم شاہ کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل سوشل میڈ پاپر حریم شاہ اور شیخ رشید کی ویڈیو کال کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ،اس کے بعد حریم شاہ نے الزام عائد کیا کہ شیخ رشید نے اس کی سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا جس نے معاملات بگڑنے پر شیخ رشید کی ویڈیو جاری کی۔

بعدازاں شیخ رشید کی ایک اور ویڈیو جاری ہوئی جس میں حریم شاہ شیخ رشید سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی جس پر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اس عمر میں شادی کی کیا ضرورت؟ کیا اس لئے کہ خود کام پر جائیں اور پڑوسی مزے کریں؟