حریم اور ترمیم کا فرق شہریار آفریدی سے پوچھیں: سعید غنی


وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی بہتر بتائیں گےکہ حریم اورترمیم میں کیا فرق ہے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں خاتون پاکستان کالج میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہی ٹک ٹاک حکومت ہے۔ نااہل وزراء کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ ویڈیو بناؤ اور وائرل کرو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹک ٹاک حکومت ہے ،ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی نے کہا ہے فوٹیج اور ویڈیو میں فرق ہوتا ہے، اس لئے حریم اور ترمیم میں فرق بھی ان ہی سے پوچھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments