وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی ایک بار بھر مشتعل، نجی کلب کے دروازے پر جھگڑا


وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی ایک مرتبہ پھر مشتعل ہو گئے۔ لاہور کے ایک نجی کلب کے دروازے پر ان کے جھگڑے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق بیرسٹرحسان نیازی کی گاڑی نجی کلب میں داخل ہو رہی تھی کہ ایک گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔ دونوں گاڑیاں ٹکرانے سے حسان نیازی غصے میں آگئے اور دوسری گاڑی سے چابی نکال لی۔ حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکر بھی ماری۔ اطلاعات کے مطابق وہ ڈرائیور کو گالیاں بھی دیتے رہے۔

یاد رہے کہ حسان نیازی پی آئی سی حملہ کیس میں بھی ملزم نامزد ہیں اور ضمانت پر ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments