لاہور بار ایسوسی ایشن نے مبشر لقمان کے بار میں داخلے پر پابندی عائد کر دی


 

لاہور بار ایسوسی ایشن نے ” فواد چوہدری کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے“ پر اینکر پرسن مبشر لقمان کے لاہور بار میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں صدر لاہور بار عاصم چیمہ نے کہا کہ آزادی اظہار کے غلط استعمال سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ جب تک مبشر لقمان معزز رکن بار اور وفاقی وزیر فواد چوہدری سے بے سروپا الزامات پر تحریری معافی نہیں مانگتے اور اسے نشر نہیں کرتے وہ بار کا رخ نہ کریں ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments