قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ منظور ہونے پر وزیر اعظم نے فائل اٹھائی اور رخصت ہو گئے: حامد میر


تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ جب حکومت نے ن لیگ اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور کیا تو یہ امید کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم کھڑے ہوکر ایک بڑی زبر دست تقریر کریں گے لیکن وزیراعظم نے اپنی فائل اٹھائی اور خاموشی سے قومی اسمبلی سے نکل گئے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تعاون کا ماحول نظر آ رہا ہے لیکن جب اپوزیشن کوجواب دینے کا وقت ہوتا ہے تو مراد سعید نظر آتے ہیں اور جب قانون سازی کا وقت ہوتا ہے تو وزرا مفاہمت کی بات کرتے نظر آتے ہیں۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے ن لیگ اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور کیا تو یہ امید کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم کھڑے ہوکر ایک اہم تقریر کریں گے اور کہیں گے کہ یہ حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پارلیمنٹ کی مشترکہ کامیابی ہے۔ ان سے توقع تھی کہ وہ اس کامیابی پر سب کومبارکباد دیں گے لیکن بل کے پاس ہوتے ہی وزیراعظم نے اپنی فائل اٹھائی اورخاموشی سے قومی اسمبلی سے نکل گئے۔

حامد میر نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی ترجیج یہ ہے کہ پہلے اپنے ناراض ارکان کو منائیں پھر اپوزیشن سے بھی نمٹ لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments