عمران خان نے عثمان بزدار سے کہا کہ اس موچھل (رانا ثناءاللہ) کو پکڑیں: سلیم بخاری


تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاہے کہ ایک ایسا شخص جو گرفتار ہونے سے تین ہفتے پہلے کہہ رہا تھا کہ مجھے حکومت نے پکڑنا ہے اور عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہہ کر گئے ہیں کہ اس موچھل کو پکڑیں تو ایسا شخص جس کو پہلے پتہ ہو کہ اس کو پکڑے جانا ہے تو وہ کیسے بیس کلو ہیروئن ساتھ لے کر پھرے گا ؟

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کیس کو اتنا مس ہینڈل کیا گیا ہے کہ اس کی مثال کہیں نہیں ملے گی۔ قسموں کا آغاز شہریار آفریدی نے کیا تھا اور 25 دفعہ جان اللہ تعالیٰ کو دینے کا فقرہ دہرایا۔

نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ اس حکومت اور پچھلی حکومتوں میں فرق یہ ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے، نوکریاں دیں گے لیکن حکومت میں آنے کے بعد مایوسی اس لئے پھیلی کہ جب فواد چودھری نے کہا کہ ہم نوکریاں نہیں دے سکتے بلکہ حکومت کے چار سو ادارے اور کم کررہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments