نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو سنائی گئی سزا غیراسلامی ہے: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو سنائی گئی سزا غیر اسلامی ہے۔ کسی بھی ملزم کو ہتھکڑی پہنانا غیر شرعی ہے۔

سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو اگر اس کے بھاگ جانے کا خطرہ نہ ہو تو ہتھکڑی پہنانا غیر شرعی ہے۔ نواز شریف کو نیب کورٹ سے ہونے والی سزا سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم انفرادی طور پر کوئی بات نہیں کر سکتے لیکن اگر ان سزاﺅں میں اسلامی قوانین کی پیروی نہیں کی گئی تو یہ سزائیں غیر اسلامی ہیں۔ خصوصاً اگر ان سزاﺅں میں اسلامی قوانین کے پیرا میٹرز کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہماری سفارش عمومی ہے۔ وہ صرف نیب قوانین کے متعلق نہیں ہے۔ اس بات پر اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام ممبران میں اتفاق ہے اور اس پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *