نواز شریف قرآن پر اُٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں سے ناراض


مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں آرمی ایکٹ کے حوالے سے لیے گئے حلف کی خلاف ورزی پر کچھ پارٹی رہنماﺅں سے سخت ناراض ہیں۔ روزنامہ جنگ نے ن لیگ کے تین سینئر رہنماﺅں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 8 دسمبر 2019ء کو ایون فیلڈز اپارٹمنٹس میں ہونے والی میٹنگ میں رہنماﺅں سے قرآن مجید پر حلف لیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں شہباز شریف، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا تنویر، ایاز صادق، احسن اقبال، پرویز رشید، امیرمقام، خرم دستگیر اور اسحاق ڈار شریک تھے۔

شرکاء نے قرآن مجید پر حلف لیا تھا کہ وہ اس میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کا ذکر باہر نہیں کریں گے لیکن کم از کم دو رہنماﺅں نے پاکستان واپس آنے کے بعد حلف کی خلاف ورزی کر دی جبکہ ایک رہنماء نے کھلے عام حلف لینے کی تصدیق کر دی تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ”یہ سچ ہے کہ میٹنگ میں آرمی چیف کی توسیع کی حمایت پر اتفاق ہوا تھا۔ اس ملاقات کا ایجنڈا بھی یہی تھا۔ نواز شریف نے حلف لینے کی تجویز نہیں دی تھی بلکہ اس تجویز پر وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھے تاہم دیگر رہنما اس پر بضد تھے۔“

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کچھ سینئر پارٹی اراکین سے بھی ناراض ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت پر تنقید کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments