وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانے کی اطلاعات درست تھیں لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا: ڈاکٹر شاہد مسعود


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانے کی اطلاعات درست تھیں۔ تاہم یہ تب ممکن ہو سکتا تھا جب ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دیتی، لیکن اب ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ نہیں ہے اس لیے یہ ممکن نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت آئین کو استعمال کر کے سندھ میں گورنر راج لا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے گورنرسندھ کے کی تبدیلی کی صورت میں فروغ نسیم کے نام پر اعتراض کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی قیادت فروغ نسیم سے نالاں ہے۔ اعلیٰ حلقوں میں فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانے کا نام زیر غور آیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فروغ نسیم کے حالیہ کردار پر بھی اعتراض اٹھایا تھا۔ متحدہ نے گورنر سندھ کے طور پر فروغ نسیم کے نام پر اعتراض کیا تھا۔ خالد مقبول صدیقیی نے بھی فروغ نسیم سے غیر واضح انداز میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانا چاہتی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments