لندن میں موجود شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی تمام منصوبہ بندی مکمل کر لی


ذرائع کے مطابق لندن میں موجود شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی تمام منصوبہ بندی مکمل کر لیپے۔ مسلم لیگ ن کے صدر ممکنہ طور پر اگلے ماہ پاکستان واپس آئیں گے۔ اہم ملاقاتیں کر لی گئیں، پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم کی تبدیلی کیلئے مشروط حمایت کیلئے تیار ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بظاہر تو ایسے لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کمپرومائز کرنا پڑے گا کیونکہ بہت سے اتحادی ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مارچ تک حکومت نہیں رہے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اختر مینگل بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں، پرویز الہیٰ بھی حکومت سے نالاں ہیں کہ ان سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیے مشکلات شروع ہو گئی ہیں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی لوگوں کو کہا ہے کہ میں اسمبلی توڑ دوں گا مگر بلیک میل نہیں ہوں گا۔

اںھوں نے مزید کہاتھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی طرف سے بہت زیادہ پریشر آرہا ہے، انھوں نے فنڈز مانگنے شروع کر دیے ہیں، اگر مجھ پر زیادہ پریشر آیا تو میں بلیک میل ہونے کے بجائے اسمبلیاں توڑنے کو ترجیح دوں گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments