بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے: فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اور منشورکا پہلا جزو ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے۔ وہ جماعت کے اندر ہو یا باہر، کہ وہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے۔ کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جو بوٹ دفاعی حصار ہے۔ کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو بوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باونڈری اورایل او سی پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دو کو بوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا کے اس بیانیے کو قومی بیانیے سے اسی انداز سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments