فیصل واڈا کو میز پر بوٹ رکھنا کس نے سکھایا ہے؟ سلیم صافی


تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیا ہے، ان کو ایسا کرنا، ان کے لیڈر نے سکھایا ہے۔ حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کو ایسے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے جنہوں نے اسے مذاق بنا لیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیا ہے، ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ایسے لوگ اقتدار میں آ گئے ہیں جو کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں اور لوگوں کا وقار بڑھائیں لیکن جو لوگ حکمران بن گئے ہیں۔ ان کے لیڈر نے ان کی تربیت ہی ایسے کی ہے کہ دوسرے کو بے عزت کرنا ہے۔ انہیں کسی کی کو عزت کرنے کی تربیت نہیں دی۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا صاحب بنیادی طور پر اچھے آدمی ہوں گے لیکن جو بحث ہوئی تھی، اس کو بد قسمتی سے متنازع بنا دیا گیا۔ انسان تلخیوں پر جتنی جلدی مٹی ڈالے، اچھا ہوتا ہے لیکن ایک وفاقی وزیر نے اداروں کی عزت میں اضافہ کرنے کی بجائے اداروں کو بے عزت کرنے کا طریقہ اپنایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments