فیصل واوڈا نے بوٹ دکھا کر بتا دیا کہ اتفاق رائے بنا نہیں ہے بلکہ بنایا گیا ہے: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر متعلقہ ادارے کی طرف سے بھی ردعمل آنا چاہئے۔ فیصل واوڈا نے یہ کام کر کے بہت اچھا کیا کہ بہت سی چیزوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے بنا نہیں ہے بلکہ بنایا گیا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کے بوٹ دکھانے پر اس ادارے کی طرف سے بھی ردعمل آناچاہئے جس کے بارے میں فیصل واوڈا کی جانب سے بات کی گئی ہے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ایک ٹاک شومیں فیصل واوڈا نے بوٹ کواٹھا کر ٹیبل پر رکھ دیا ہے لیکن دوسری طرف حکومتی ترجمان اور تحریک انصاف کے لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور تعریف کر رہے ہیں کہ آپ نے قومی اتفاق رائے بنایا ہے۔ تاہم فیصل واوڈا نے بتا دیا ہے کہ یہ اتفاق رائے بنا نہیں ہے بلکہ بنایا گیا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments