مریم نواز کی ناراضی پر خواجہ آصف استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں؟
اینکر پرسن سعید قاضی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی ناراضی کی وجہ سے لیگی رہنما خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر شپ سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید قاضی نے کہا کہ پہلے چوہدری نثار علی خان بلی کا بکرا بنے اور اب خواجہ آصف آگئے ہیں کیونکہ سارا ملبہ کسی پر ڈالنا ہے۔
مریم نواز خواجہ آصف پر اس قدر ناراض ہیں کہ باہم بول چال بھی ختم ہو گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خواجہ آصف سے بولنا بھی نہیں چاہ رہے جس کی وجہ سے خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر کے طور پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔
پروگرام میں شریک صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز خواجہ آصف سے ناراض ہونے کے بجائے اپنے والد سے بات کریں۔ خواجہ آصف تو ورکر ہیں جنہوں نے اپنے لیڈر کے فیصلے پر عمل کیا ہے۔ عارف حمید بھٹی کی اس بات پر سعید قاضی نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد سے تو نہیں لڑ سکتیں، لے دے کر خواجہ آصف ہی رہ جاتے ہیں۔


