فیصل واوڈا کا اقدام سو فیصد درست ہے: حسن نثار


صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کا اقدام ایک حقیقت اور ناقابل تردید حقیقت کا اظہار ہے۔ بات تو رسوائی کی ہے لیکن سو فیصد درست ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فیصل واوڈا کا اقدام جس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، اس حقیقت نے اس ملک کے سیاستدانوں کی نااہلی ،غیر ذمہ داری ، آپس میں جانوروں کی طرح جھگڑنے اور بدترین کرپشن کی کھوکھ سے جنم لیا ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف نے کہا میں تو تب بھی ہنستا رہا ہوں کہ کون کہہ رہا ہے؟ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا اس طرح اعلان کیا گیا تھا کہ جنرل جیلانی نے بیرے کا پگڑ اٹھا کر اس کے سرپر رکھ دیا تھا اور ضیاءالحق نے اس کو لمبی عمر کی دعائیں دی تھیں بصورت دیگر نواز شریف تو ایک کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک نقلیں اتارنے کی بات ہے تو یہ روایت بلاول بھٹو زرداری کے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی تھی۔ یہ روایتیں ہیں جو مرتی نہیں ہیں۔ میں تاریخی حقیقت کی بات کررہا ہوں۔ یہ ورثہ ہے، ہم اس کوبھول نہیں سکتے۔ سزا وقت دیتا ہے، اس کا انتظار کیا جائے۔

Facebook Comments HS