فیصل واوڈا کے پروگرام میں بوٹ لانے پر کاشف عباسی کا موقف سامنے آ گیا


گزشتہ رات کاشف عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے عارف حمید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کے پروگرام میں بوٹ لانے پر اپنا موقف پیش کیا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ”میں بھی کئی بار آپ کے پروگرام میں آیا ہوں اور اکثر سیاسی شخصیات آتی ہیں تو ان کے ہاتھ میں بیگ ہوتا ہے، ہم تلاشی نہیں لیتے۔ آج شور مچا ہوا ہے کہ کاشف عباسی کو بوٹ کیوں نظر نہیں آیا۔ اگر میرے پروگرام میں کوئی مہمان آتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی بیگ ہے تو میں اس کی تلاشی تو نہیں لوں گا۔ یہ بھی بات ہو رہی ہے کہ آپ کے دو مہمان اٹھ کر چلے گئے اور آپ نے انہیں روکا نہیں ۔“

کاشف عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ میں نے انہیں نہیں روکا کیونکہ میں گارنٹی نہیں دے سکتا تھا کہ فیصل واوڈا اگلے ہی لمحے کونسے جملے ادا کریں گے۔ میں آپ کی سکرین پر ہوں۔ کیا آپ کی ٹیم نے آکر دیکھا ہے کہ میرے دائیں اور بائیں کیا پڑا ہے، یا میرے پاس کوئی بندوق ہے۔ یہ باتیں اور ڈرامے وہ لوگ زیادہ کرتے ہیں جو باہر کر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ نہیں نہیں اس کو یہ دیکھنا چاہیے تھا ۔

کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے 12 سال پروگرام کرتے ہوئے ہو گئے ہیں۔ آج تک ہم نے یہ نہیں کیا کہ وفاقی وزیر آ رہا ہے اور اس کے ہاتھ میں بیگ ہے تو اسے کہیں کہ بیگ کھول کر دکھائیں۔ ایسا کون کر سکتا ہے۔ وہ وفاقی وزیر ہے یا سینئر سیاسی شخصیت ہیں، یہ ایک بنیادی اعتبار ہے۔ میں ہزاروں پروگرام میں لوگوں کے بیگ پر شک کرتا رہوں گا کہ وہ بیگ میں کیا رکھ کر لائے ہیں، ایسے نہیں ہوتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments