الیکٹرانک میڈیا کے ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کی تنظیم نے کاشف عباسی پر پابندی کو مسترد کر دیا


ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (امینڈ)نے اینکر پرسن کاشف عباسی پر پیمرا کی جانب سے عائد کی گئی 60 روز کی پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ اور کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چینل اور اینکر کو موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ پابندی کا حکم رات ایک بجے جاری کیا گیا۔ اس غیرمعمولی جلد بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیمرا کا اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عباس نے کہا کہ پروگرام میں ایک وفاقی وزیر نے نامناسب کام کیا لیکن پیمرا نے وزیر سے پوچھنے کی بجائے پروگرام اور اینکر پر پابندی لگا دی حالانکہ اینکر نے اگلے پروگرام میں ہی اپنی پوزیشن واضح کردی تھی۔ میڈیاکی آزادی دبانے کیلئے پیمرا یا حکومت کے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی۔ پیمرا کاشف عباسی اور ان کے شو پر پابندی فوری اٹھائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments