مدرسوں میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روکنے کے لئے کیمرے لگائے جائیں: بشری انصاری
اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے دینی مدارس اور مولویوں کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے، مسجد اور مدرسہ ہونے کے باعث تعظیم کی وجہ سے وہاں شور نہیں ہوتا، زیادہ لوگ نہیں ہوتے اور مخصوص ماحول ہوتا ہے لہذا وہاں ان لوگوں کوموقع مل جاتا ہے۔ اس لیے ہر مدرسے اور ہر مولوی کے کمرے میں کیمرے لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ سکول میں موجود اساتذہ جو طالبعلموں پر تشدد کرتے ہیں، انہیں مختلف طرح سے اذیتیں دیتے ہیں، انہیں تھپڑوں سے، لکڑی سے مارتے ہیں، الٹا ٹانگ دیتے ہیں ان سکولوں میں بھی کیمرے لگائے جانے چا ہئیں تاکہ اس طرح کے لوگوں پر نظر رکھی جا سکے۔
Facebook Comments HS


