احتساب کی بجائے آٹا اور بجلی سستی کر دیتے تو بہتر ہوتا: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ہم احتساب کے بجائے آٹا اور بجلی سستی کر دیتے تو حکومت کے لیے بہتر ہوتا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی مسائل عمران خان کے بجائے ان لوگوں کے ہیں جو لندن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے عمران خان کا رابطہ نہیں، درمیان میں لوگوں کے رابطے ہیں، نواز شریف نے لندن جا کر اپنا سیاسی مقام کھویا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے سے روکنا عمران خان کے لیے ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے ایسی صورت حال پیدا کی کہ عمران خان نے نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف راستہ بنانے میں زیادہ ہوشیار ہیں۔ شہباز شریف نے اس ملک کو نواز شریف سے زیادہ لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک رہیں گے اور شہبازشریف غالباً مارچ اپریل میں واپس آ جائیں گے جبکہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments