آٹے کا کوئی بحران نہیں: فیاض چوہان


پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے۔ پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قائدانہ صلاحیتوں سے آٹے کے بحران سے بچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے بروقت کارروائی کی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بولنے کے نہیں، کام کرنے کے عادی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ اب جنوبی پنجاب کی تعمیر اور ترقی سے متعلق کوئی شکوہ نہیں سنائی دیتا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کلیئر کر دیا ہے کہ عثمان بزدار 5 سال تک وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments