فواد چودھری کبھی نہیں سدھر سکتے: فیاض الحسن چوہان


صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کبھی نہیں سدھر سکتے۔ ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اپنی وزارت پر توجہ دیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چودھری سائنس میں ترقی کے حوالے سے کچھ کریں۔ فواد چودھری ہر اس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس سے ملک مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فواد کو اچھے جواب دے سکتا ہوں لیکن وہ میرے بھائی ہیں۔ فواد چودھری سوچے سمجھے بغیر بیان جاری کرتے ہیں۔ فواد چودھری ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں ، فواد چودھری اپنی وزارت پر توجہ دیں۔

فیا ض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈسپلن سے بالاتر ہونا ٹھیک رویہ نہیں ہوتا۔ فواد چودھری اکثر ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ فواد چودھری سے گزارش ہے کہ اپنے آپ کوکنٹرول کریں۔

فواد چودھری اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے حوالے سے اپنی رائے دے چکے ہیں۔ فواد چودھری کبھی سدھر نہیں سکتے۔ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری بغیر سوچے سمجھے بیان جاری کرتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments