جہانگیر ترین جس طرف رخ کرتے ہیں، عوام کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے: سلیم صافی


تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ کہ جہانگیر ترین جتنی زیادہ حرکت کرتے ہیں، اتنا ہی زیادہ عوام کا بیڑا غرق ہوتا ہے۔  جیسے گنا سستا خریدا جاتا ہے اور چینی مہنگی بیچی جاتی ہے۔ اس طرح گندم اور آٹے کا معاملہ ہے۔ عثمان بزدار ان سے بہتر ہیں کہ کم از کم چپ کرکے بیٹھے تو ہیں کیونکہ جو وزیر اور مشیر جتنا حرکت کر رہا ہے، اتنا ہی زیادہ ملک کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جس طرح فواد چودھری وغیرہ نواز شریف اور آصف زرداری وغیرہ کو گالیا ں دیتے ہیں تو پھر وہ تو بے قصور ہیں کیونکہ قصور وار تو اسحاق ڈار اور عبد الحفیظ شیخ تھے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے بڑا عجیب فلسفہ بیان کر دیا ہے کہ عثمان بزدار ناکام لیکن اس کے ذمہ دار عمران خان نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments