خواتین کو کم تر دکھانے پر شمعون عباسی کی خلیل الرحمٰن قمر پر سخت تنقید


معروف ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے ڈرامہ نویس و شاعر خلیل الرحمٰن قمر کو عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر شمعون عباسی نے اپنے ایک پیغام میں خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خلیل صاحب آپ کا ڈرامہ ویسے بھی چل جاتا، خواتین کو اتنا نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ جو اپنا منجن بیچنے کی کوشش میں خواتین کو نیچا دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اپنے ڈرامے میں خاتون کو منفی کردار میں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور خود بھی وہ مختلف انٹرویوز میں خواتین کے خلاف قدرے متنازع بیانات بھی دے چکے ہیں۔

اس سے قبل علی گل پیر، عثمان خالد بٹ، ارمینہ خان اور عفت عمر جیسے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی مذکورہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے پر اپنا ردعمل دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments