مجھے بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا: بھارتی اداکار راہول رام کرشن کا انکشاف
انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور فلم ’ارجن ریڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے تیلگو فلموں کے معروف اداکار اور دو مرتبہ بیسٹ کامیڈین کا ایوارڈ حاصل کرنے والے راہول رام کرشن نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچپن میں اُن کے ساتھ بدفعلی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس سلسلہ میں اپنے غم کے بارے میں کیا کہوں؟ سوائے اس کے کہ ایسا کیوں ہے؟ جس کو میں خود جاننا چاہتا ہوں، یہ سب کچھ تکلیف پہنچانے والا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والے اس گھناؤنے جرم کے ساتھ زندگی گذار رہا ہوں، یہاں کہیں بھی انصاف نہیں ملتا۔
راہول رام کرشن کا کہنا تھا کہ میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اوران کے طرزِ عمل میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نگاہ رکھیں۔ تاہم راہول رام کرشن نے یہ نہیں بتایا کہ بچپن میں ان کے ساتھ کس نے زیادتی کی اور جب ان کے ساتھ جنسی درندگی کا یہ شرمناک واقعہ پیش آیا اس وقت ان کی عمر کتنی تھی؟


