ناجائز تعلق قائم نہ کرنے پر 62 سالہ بزرگ نے وہاڑی میں نوجوان لڑکے پر تیزاب پھینک دیا


62 سالہ بزرگ شخص نے غیر فطری تعلق قائم نہ کرنے کی رنجش پر نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک بزرگ شخص اٹھارہ سالہ نوجوان پر غیر فطری تعلق قائم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالتا تھا۔ نوجوان نے انکار کیا تو 62 سالہ شہری نے بے قابو ہو کر ہاوسنگ سکیم چلڈرن پارک کے قریب نوجوان پر تیزاب پھینک دیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ تیزاب گردی کے باعث نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ تیزاب سے 18 سالہ احمد کا چہرہ اور گردن شدید متاثر ہوئے۔ تیزاب سے احمد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔ متاثرہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان منتقل کر دیا گیا ہے

دوسری جانب وہاڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 62 سالہ ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم ریاض فیصل آباد میڈیکل کالج میں چوکیدار ہے۔ ملزم ریاض سے متاثرہ احمد کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی تھی۔ ملزم کے خلاف انسدادِ دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments