تحریک انصاف کے دو رہنما جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر گندم بحران کے ذمہ دار ہیں: ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی


وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کے سابق رکن ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ گندم کے بحران کے ذمہ دار تحریک انصاف کے دو رہنما ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر گندم سکینڈل میں ملوث ہیں۔

ملک میں گندم کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 2005ء میں بھی پاکستان میں گندم کا بحران آیا تھا جس کے ذمہ دار بھی جہانگیر ترین اور ہمایوں اختر تھے۔ واضھ رہے کہ دونوں رہنما تب مسلم لیگ (ق) کے رکن تھے۔

ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ چوروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو جتنی مراعات تحریک انصاف کی حکومت نے دیں کسی نے نہیں دی۔ اگلے ماہ میں افراط زر 9 فیصد رہے گا۔ سٹیٹ بینک وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف اور استعماری قوتوں اور ہمارے معیشت کے منیجرز کی سوچ ایک ہے۔

واضح رہے ملک میں گندم کا بحران شدید ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹے  کے اس مصنوعی بحران میں حکومت، اپوزیشن اور فلور ملز مالکان نے اربوں روپے اکٹھے کیے۔ چار ماہ پہلے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے لیے پلاننگ کی گئی جب کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ بحران کچھ دن قبل ہی پیدا ہوا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے سازش تیار کی جا رہی تھی تو حکومتی ذمہ داران اس سے واقف تھے۔ وزیراعظم نے بروقت آگاہی نہ دینے پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور خفیہ اداروں سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments