کیپٹن نوید کے ساتھ لیک ہونے والی وڈیو: اداکارہ میرا کی وضاحت سے معاملہ مزید الجھ گیا


اداکارہ میرا کی کچھ سال قبل ان کے مبینہ منگیتر کیپٹن نوید کے ساتھ ایک مبینہ ویڈیو لیک ہوئی تھی۔ اب معروف اداکارہ نے اس بارے میں کھل کر اپنا موقف بیان کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ میرا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میری اور کیپٹن نوید کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ میرا اور نوید کا چہرہ کمپیوٹر (فوٹو شاپ) کے ذریعے استعمال کیا گیا تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہ عتیق کے ساتھ بھی میرا اسکینڈل بنایا گیا۔ یہ دونوں ایسے اسکینڈلز تھے جنہوں نے مجھے مایوس کیا کیونکہ ان دونوں اسکینڈلز میں بالکل بھی حقیقت نہیں تھی۔

اداکارہ میرا کے اس بیان پر ایک معروف فلمی مبصر کا کہنا ہے کہ متعلقہ وڈیو کو لیک کرنا محترم اداکارہ میرا کی نجی زندگی میں مجرمانہ مداخلت تھی اور اسے لیک کرنے کے ذمہ دار افراد کو اپنے کئے کی سزا ملنا چاہیے تھی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اداکارہ میرا کا موقف یہ ہے کہ مذکورہ وڈیو میں ان کا اور کیپٹن نوید صاحب کا چہرہ جعل سازی کے ذریعے جوڑا گیا تھا تو یہ اس سے بھی بڑا جرم ہے۔ ایسی صورت میں اگرچہ مبینہ جعلی وڈیو پر قانونی کارروائی شاید زائد از معیاد ہو چکی ہو لیکن اداکارہ کو اخباری بیان دینے کی بجائے وڈیو اور آڈیو کا فورنزک ٹیسٹ کرانا چاہیے نیز سائبر کرائم سے متعلقہ اداروں کو مطلع کرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments