\’پش اپس\’ پر کوئی پابندی نہیں، نجم سیٹھی


\”\"push-up\"پش اپس پر کوئی پابندی نہیں، کھلاڑی اپنی مرضی سے جیت کی خوشی منہ سکتے ہیں۔ سنچری پر کھلاڑیوں کو سو پش اپس لگانے چاہئے۔\” یہ خیالات ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہیں۔

سوشل میڈیا کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اس بات میں آزاد ہیں کہ وہ جیت کی خوشی کیسے مناتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی نے گزشتہ چھ سالوں میں تین دفعہ آرمی کی طرف سے ٹریننگ کی سہولت حاصل کی، پی سی بی کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور فٹنس کو ترجیح دیتا ہے۔

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ پی سی بی کو سیاست میں دھکیلنے سے پرہیز کرے۔

1/2 Sajda/pushups etc done @ discretion of players. PCB highly appreciates fitness training facilities of PakArmy, utilised thrice in 6 yrs

— Najam Sethi (@najamsethi) October 26, 2016

#2/2 Media should refrain from politicising Pak cricket team!

— Najam Sethi (@najamsethi) October 26, 2016

Oh for God\’s sake, there is no ban on pushups! In fact I think players should do 100 pushups when they score a century!! ?

— Najam Sethi (@najamsethi) October 26, 2016

اس سے پہلے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں حکومتی رکن رانا افضل نے قومی کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموش کیوں ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی پش اپس لگا کر کس کو پیغام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ میں  پش اپ  لگانے کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری کے بعد سیلیوٹ کر کے 10 پُش اپس لگائے تھے ۔ مصباح کے پش اپ کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کو فالو کرتے ہوئے پش اپ لگائے ۔

Have you ever seen a celebration like this?! #EngvPak https://t.co/bbGH9lfMpG

— England Cricket (@englandcricket) July 14, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments