کیا سری لنکا کے خلاف نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار مصباح الحق ہیں ؟

جب پاکستان کی ہوم سیریز کےلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑیوں نے آنے سے انکار کر دیا تو ان کے کرکٹ بورڈ کو ایک بالکل نئی اور نسبتاً کمزور ٹیم کا اعلان کرنا پڑا۔ جس سے مجھ جیسے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی کہ اب تو یہ ہوم سیریز یک طرفہ ہی ثابت ہوگی اور ہماری قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے ہوم گروانڈ پر اپنے لوگوں کے سامنے ایک کمزور ٹیم کے خلاف ریکارڈ بنا ڈالیں

Read more

آہ! گریٹ عبدالقادر ”میدان“ چھوڑ گئے

زندگی کا اختتام موت پر ہوتا ہے اور اس تلخ حقیقت سمیت کہ مرنے والے نے زندگی کیسے گزاری، بہت سے سچ سامنے آجاتے ہیں۔ بحثیت مسلمان ہمارا ہر لمحہ امتحان ہے جبکہ انسان ہونے کے ناتے سے سارے راز سانسوں کا ناتا ٹوٹ جانے پر کھل جاتے ہیں۔ کرکٹ اور خاص طور پر اسپن بولنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عبدالقادر کے انتقال کی اچانک خبر اور نماز جنازہ و تدفین نے سب بتا دیا۔ دفتر سے اپنی ہفتہ وار چھٹی کے دن یعنی جمعۃ المبارک کی سہ پہر لیجنڈری عبدالقادر کے ہارٹ اٹیک سے انتقال کی خبر کا تصدیقی فون آیا۔ دنیا کی بے ثباتی اور کرکٹ حلقوں کی بدقسمتی کی خبر کو کنفرم کیا۔ جس کے بعد فون کی گھنٹی مسلسل بجنے لگی۔

Read more

بین اسٹوکس: ناکامی سے کامیابی تک

کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے جسے کھیل کر یا دیکھ کر انسان نہ صرف محظوظ ہوتا ہے بلکہ زندگی کے بہت سارے اسباق اور اصول سیکھتا ہے۔ مجھے کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے۔ میں نے گزشتہ کئی سالوں سے کرکٹ کھیلنا تو چھوڑ دیا ہے لیکن کرکٹ میچ کسی بھی ٹیم کا ہو دیکھتا ضرور ہوں۔ اتوار، 25 اگست کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان روایتی ٹیسٹ سیریز ”ایشز“ کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل جاری تھا۔

Read more

مصباح الحق کتنے بُرے کوچ ثابت ہوں گے: سمیع چوہدری کا کالم

جب اکتوبر میں پاکستان مصباح کی کوچنگ میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گا تو یہ ڈریسنگ روم کم و بیش انھی چہروں پہ مشتمل ہو گا جو تین سال پہلے مصباح کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں پاکستانی صحافت کا المیہ یہ ہے کہ یہاں خبر اور خواہش میں تمیز کرنا بہت مشکل ہے۔ خبر سیاست سے متعلق ہو کہ معیشت سے، بات داخلی امور کی ہو یا خارجی کی، خبر نگار کی خواہش اکثر خبر کے مواد سے

Read more

کرکٹ قوانین میں تبدیلی ناگزیر

ورلڈکپ فائنل کے ونر کا جس طرح فیصلہ ہوا اس پر بہت سے لوگ تنقید کررہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر انگلینڈ کو جتوایا گیا، جبکہ کچھ قوانین پر تنقید کررہے ہیں۔ آپ کا موقف کوئی بھی ہو لیکن کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کا اس انداز میں فیصلہ کرنا انتہائی بے ہودہ بات ہے۔ یہ گلی محلے کی کرکٹ نہیں کہ آپ ایسے گھٹیا قوانین کے ذریعے میچ کا فیصلہ کردیں۔ لیکن

Read more

امپائر علیم ڈار سیمی فائنلز کے بعد فائنل سے بھی باہر

علیم ڈار کئی مرتبہ بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے بعد اب فائنل میں بھی امپائرنگ سے محروم رہیں گے۔

Read more

پوائنٹس ٹیبل اور سیمی فائنل کی دوڑ

پاکستان کا ”آخری اسٹاپ پوائنٹ 11“ اس شرط کے ساتھ کہ بقایا چاروں میچ جیت جائے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ پاکستان کس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اور دوسری ٹیموں کی کیا پوزیشن ہے۔

نیوزی لینڈ
اس وقت نیوزی لینڈ 11 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل کو لیڈ کر رہا ہے۔ اس کے 3 میچز باقی ہیں۔ اسے پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹکرانا ہے۔ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس ایک اعشاریہ 3 جبکہ پاکستان کا منفی ایک اعشاریہ 9 ہے۔ یعنی اگر نیوزی لینڈ باقی 3 میچز ہار بھی جائے تو رن ریٹ شاید اتنا زیادہ نہ گر جائے کہ پاکستان سے نیچے آ جائے۔

Read more

کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ

انگلنڈ اور ویلز کے میدانوں پر دنیا کا بارہواں کرکٹ ورلڈ کپ جمعرات، 30 جون سے شروع ہو چکا۔ ہر چار برس بعد منعقد ہونے والا یہ ورلڈ کپ، گزشتہ بار 2015 ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہوا تھا۔ 1975 ء میں برطانیہ ہی سے ورلڈ کپ کے انعقاد کا شروع ہونے والا سفر، 44 برس بعد پھر برطانیہ پہنچا ہے۔ برطانیہ اس بار پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ پہلے تینوں عالمی کرکٹ کپ تواتر کے ساتھ ( 1975 ء، 1979 ء اور 1983 ء میں ) برطانیہ کی زیرِمیزبانی منعقد ہوئے، جو صرف انگلنڈ ہی کے مختلف کرکٹ میدانوں میں کھیلے گئے، جبکہ اس کے بعد 1999 ء میں جب برطانیہ نے چوتھی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کی، تو اس کے میچز صرف انگلنڈ ہی میں نہیں، بلکہ ’ویلز‘ (جو برطانیہ ہی کی ریاست ہے ) سمیت یورپ کے دیگر تین ممالک آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی کھیلے گئے۔

Read more

کرکٹ عالمی کپ 2019 کون سی ٹیم جیت سکتی ہے؟

کرکٹ عالمی کپ دو ہزار انیس کی جنگ چھڑنے میں اب صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ دنیا کی دس بہترین ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، آسڑیلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور میزبان انگلینڈ شامل ہیں۔ ان دس ٹیموں میں سے اگر بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو نکال دیا جائے تو باقی سات ٹیمیں بچتی ہیں۔ ان سات ٹیموں کو یعنی کہ پاکستان، بھارت، آسڑیلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو آن پیپر دیکھا جائے تو ساتوں ٹیموں کہ پاس دو سے تین ایسے میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی حالات میں میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں لیکن میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو کرکٹ حلقوں میں موجودہ کارکردگی، بہترین ٹیم سکیم اور ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن کرکٹ کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پریشر برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

Read more

عالمی کپ مقابلے اور وہاب ریاض

پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف بھی ہدف کے دفاع میں ناکامی کے باوجود سلیکٹرز کے لیے واحدمثبت چیز وہاب ریاض کی عمدہ باؤلنگ ہی رہی جس کی ورلڈ کپ 2019 کے ممکنہ اسکواڈ اور ٹیم پلان میں شامل نہ ہونے کے باوجود غیر متوقع سلیکشن پر انظمام الحق کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وہاب ریاض کا اتار چڑھاؤ کا شکار کیر ئیر شاید اتنا متاثر کن نہ رہا ہو لیکن اس کی عالمی کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کے لیے غیر معمولی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جاسکتاپھر حالیہ پاک انگلینڈ سیریز میں باؤلرز کی خراب ترین کارکردگی اور ریورس سوئنگ کے فن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کا تجربہ کا ر وہاب ریاض پر بھروسا ظاہر کرتا ہے کے شاید قسمت نے اسے ایک بار پھر کچھ کردکھانے کا موقع دے دیا ہے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ اور کراچی کنگز

کراچی کنگز، پاکستان سپر لیگ کی دوسری ناکام ترین ٹیم کو 31 میں سے 12 میچز میں فتح سمیٹ پائی اور 18 میں شکست کا سامنا کیا۔ اب تک کھیلے جانے والے تینوں ٹورنامنٹس میں پلے آف میں پہنچی مگر وجہ کراچی کنگز کی بہتر پرفارمنس نہ تھی بلکہ لاہور قلندرز کی تھوڑی زیادہ ابتر پرفارمنس تھی۔ تینوں دفعہ کراچی کنگز پلے آف میں پہنچنے کے باوجود ایک بار بھی فائنل میں کوالیفائی نہ کر سکی۔ پاکستان سپر لیگ کے

Read more

ہم سب کی پی ایس ایل ٹیمیں میدان میں آتی ہیں

مشہور صحافی نجم سیٹھی کے کرکٹ ٹورنامنٹ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے ’ہم سب‘ کے مدبرین اکٹھے ہوئے۔ سب مدبر اس ٹورنامنٹ کی بے مثال کامیابی سے نہایت متاثر تھے۔ وسی بابا نے نشاندہی کی کہ ’ہم سب‘ والے بھی صحافی ہیں۔ پہلے پہل تو ’ہم سب‘ والوں کو یقین نہیں آیا کہ ان کا شمار صحافیوں میں ہوتا ہے مگر جب وسی بابا نے فیس بک پر کئی کمنٹ نکال کر دکھائے جن میں ’ہم سب‘ والوں کو

Read more